کشمیری اور پاکستانی عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے ،محمد ہمایون خان

آزادی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنوالے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی

جمعہ 5 فروری 2016 21:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرایں اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے کشمیری اور پاکستانی عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید گہرا ہوتا جارہا ہے پیپلز پارٹی نے کشمیر کے تشخص اور حقوق پر بھی کوئی سودے بازی نہیں کی پانچ فروری کو پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منائے جانے سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ہمیں فخر ہے کہ کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کی سب سے پہلے ہمارے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جدوجہد کا آغاز کیا ،انہوں نے کہا کہ آزادی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنوالے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر کا پرامن اور دیر پاحل چاہتی ہے اج کا دن ان ہزاروں کشمیریوں کی آزادی کے لئے باعث افتخار ہے جنہوں نے کشمیر کے ازادی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے اْن شہدا ء کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائے گی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں