اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے ،کشمیری قوم اپنی آزادی کی جنگ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 05/02/2016 - 20:28:47 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 20:13:50 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 20:02:56 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 20:00:41 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 19:55:24 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 19:51:53 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 19:51:53 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 19:51:53 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 19:48:14 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 19:48:14 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 18:52:17
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے ،کشمیری قوم اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مشتاق احمد غنی

تقسیم ہند کے وقت ایک سازش کے تحت کثیر مسلم آبادی والے علاقوں کو پاکستان سے جدا کر دیا گیا جن میں کشمیر بھی شامل ہے لیکن آج بھی کشمیری قوم کے دل پاکستانی قوم کے ساتھ ڈھرکتے ہیں اور بھارت کے غاضبانہ قبضے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ، کشمیریوں کی آزادی ان کا حق ہے اور آزادی کے اس مطالبہ پر پاکستان کی سیاسی قیادت اور قوم متفق ہیں ،پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک نکالی گئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلائے، کشمیری قوم اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1سٹی ،پشاور میں منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر پشاورریاض خان محسود، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے عہدیدار پرویز احمد ایڈووکیٹ، محمد شفیع ڈار، خیبر پختونخوا کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط، انجمن تاجران پشاور کے صدر شاہد خان کے علاوہ سکھ برادری کے نمائندوں سمیت طلباء و طالبات اور عوام علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ تقسیم ہند کے وقت ایک سازش کے تحت کثیر مسلم آبادی والے علاقوں کو پاکستان سے جدا کر دیا گیا جن میں کشمیر بھی شامل ہے لیکن آج بھی کشمیری قوم کے دل پاکستانی قوم کے ساتھ ڈھرکتے ہیں اور بھارت کے غاضبانہ قبضے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ، کشمیریوں کی آزادی ان کا حق ہے اور آزادی کے اس مطالبہ پر پاکستان کی سیاسی قیادت اور قوم متفق ہیں اور کشمیری عوام کے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

05/02/2016 - 19:51:53 :وقت اشاعت