دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے واک اور قرآن خوانی کی گئی

جمعہ 5 فروری 2016 18:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام اعجاز آباد گلبہار میں یوم کشمیر کی مناسبت سے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حاجی محمد سعید کی زیرقیادت امن واک ہوئی بعدازاں کشمیری شہداء اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے متاثرین کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی ہوئی جس میں آرگنائزیشن کے عہدیداروں اور ارکان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں