ملا کنڈ کی جانب سے کارروائی ‘ سکول کو بموں سے اڑانے میں ملوث خطرناک دہشتگرد گرفتار

جمعہ 5 فروری 2016 15:13

پشاور/ دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) کاوٴنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ملاکنڈ کی جانب سے کارروائی میں سکول کو بموں سے اڑانے میں ملوث خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق مالا کنڈ پولیس کے کاوٴنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مصدقہ اطلاع پر دیر کے علاقے رباط خال میں کارروائی کر کے شاہ حسین نامی خطرناک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاردہشت گرد ضلع نوشہرمیں اسکولوں کوبموں سے اڑانے میں ملوث ہے، دہشت گرد کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی گرفتاری کیلئے 20 لاکھ انعام مقررتھا ‘دوسری جانب پشاور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے غیر قانونی طور پر مقیم 12 افغان باشندوں سمیت 30 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں