انصاف انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میںآ ئی سی ایم ایس کولٹس کی فتح
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 05/02/2016 - 15:41:27 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 15:36:00 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 15:13:04 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 15:09:15 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 15:02:35 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 15:02:33 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 15:02:31 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 15:01:30 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 15:01:28 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 14:52:14 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 14:42:30
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

انصاف انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میںآ ئی سی ایم ایس کولٹس کی فتح

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری۔2016ء)آئی سی ایم ایس کولٹس نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے خان کلب کو6وکٹوں سے شکست دیکر پہلے انصاف انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جمخانہ گراؤنڈ پر جاری اس ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں خان کرکٹ کلب نے پہلے کھیل کر 23.3اوورزمیں انکی پوری ٹیم 91رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،جس میں بلال نے17اور شعیب 13رنز کیساتھ نمایاں سکورررہے۔

آئی سی ایم ایس کولٹس کی جانب سے سلمان شاہ نے4اور رشیدنے 3وکٹیں حاصل کی۔اسکے جواب میں آئی سی ایم ایس کولٹس کے کھلاڑیوں نے جارحانہ اندازمیں کھیل کر مطلوہدف 23.2اوورزمیں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ذیشان 29رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے،فرحان نے20اورفیاض نے 17رنز سکور کئے۔خان کلب کی طرف سے کاشف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

05/02/2016 - 15:02:33 :وقت اشاعت