تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختون خوا آج کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منائیں گے،بیان

جمعرات 4 فروری 2016 19:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء ) تنظیم اساتذہ پا کستان خیبر پختون خوا کے صدر حمید الحق نے جنوبی اضلاع کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں کے تنظیمی دورے کے موقع پر تنظیم اساتذہ کے ارکان و معاونین اور دیگر اساتذہ کے اجتماعات سے خطاب کے دوران اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختون خوا 5 فروری 2016 کو کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سے عاری قانون کے محافظ دستے ملکی قانون سے بالا تر ہوکر جواب دہی کے احساس سے آذاد ہو کر غیر اخلاقی و غیر انسانی جنگی قوانین ، آرمڈ فورسز ، سپیشل پاور ایکٹ ، پبلک سیفٹی ایکٹ وغیرہ کی آڑ میں کشمیری قوم کا قتل عام کر رہے ہیں۔اس کے باوجود بھی انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا ابھی تک کوئی خاص نوٹس نہیں لیا ہے۔اس موقع پر حراء نیشنل فاونڈیشن پاکستان کے نگران فضل عزیز ، خیر اللہ حواری اور مصلح الدین نے بھی خطابات کیئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں