خوشحال پاکستان کے دعویداروں نے پاکستان کو کنگال کردیاہے،افتخار علی مشوانی

جمعرات 4 فروری 2016 19:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء ) رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ خوشحال پاکستان کے دعویداروں نے پاکستان کو کنگال کردیاہے۔ پی آئی اے ملازمین پر تشدد غیر اخلاقی فعل ہے۔پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے کمی عوام کیساتھ مذاق ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرل مصنوعات کے قیمتوں میں کمی کیطابق یہاں قیمتیں کم نہیں کی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری کسی صورت برداشت نہیں۔

(جاری ہے)

نواز حکومت کے نا اہل اور کرپٹ ٹولے نے ہر ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پر امن شہریوں کا قتل عام وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ملکی دولت کو باپ دادا کی جاگیر داد سمجھ کر لوٹا جارہا ہے۔اپنے طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرول کے قیمتوں کے گرنے سے پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔لیکن لگتا ہے کہ حکومت پاکستان نے عوام کو اس ہی صورت حال سے دوچار رکھنا ہے۔ جو عوام کیساتھ سراسر نہ انصافی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں