ہری پور: جی ٹی روڈ پر مختلف ٹریفک حادثات میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 17:59

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء ) ہری پور میں جی ٹی روڈ پر مختلف ٹریفک حادثات میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بالڈھیر کے مقام پر اسکول اساتذہ کو لے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار خواتین اساتذہ جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر ہری پور جی ٹی روڈ پر پنیاں کے مقام پر ٹرک نے موٹر سایکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں