حکمرانوں نے نوجوانوں کو نظر انداز کر رکھاہے، جماعت اسلامی کی خوشحال اور اسلامی پاکستان کی تحریک کامیاب ہوگی تو نوجوانوں کو وی وی آئی پی حیثیت دیں گے

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان کا ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد تقریب سے خطاب

بدھ 3 فروری 2016 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے نوجوانوں کو نظر انداز کر رکھاہے جماعت اسلامی کی خوشحال پاکستان اسلامی پاکستان کی تحریک کامیاب ہوگی تو نوجوانوں کو وی وی آئی پی حیثیت دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چمکنی پشاورمیں یوتھ فیسٹیول2016ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہو کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ پشاور کے صدر حافظ حمید اﷲ اور ڈسٹرکٹ کونسل پشاور میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر خالدوقاص ، یوتھ جنر ل سیکرٹری صدیق الرحمان پراچہ ،فاروق خلیل نے بھی خطاب کیا۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مزدوروں اور نوجوانوں کو یکسر نظرانداز کیا ہے جس کی وجہ سے جرائم کی شرح مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کی تحریک شروع کرر کھی ہے اس میں نوجوانوں کو وی وی آئی پی حیثیت حاصل ہے اور ہم نوجوانوں کے ذریعے ملک کو خوشحال اور اسلامی پاکستان بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں کی آبادی میں64فی صد نوجوانوں پر مشتمل ہے یہ بہت بڑا اثٓثہ ہے۔اس کو ملک کی ترقی میں استعمال کیا جانا چاہیے۔

جماعت اسلامی اس حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے اور ہم نے2016کو نوجوانوں کا سال قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات دیں گے اور ان کو کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ان کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گے مفت تعلیم اوررر ورزگارا لاؤنس سکیم شروع کرانا ہمارا منشور ہے ۔کراچی میں احتجاجی ملازمین کا قتل حکومت کی ملازم کش پالیسی ہے جو اس کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

انھوں نے کراچی میں پی آئی کے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں جس سے سرکاری ملازمین اور محنت کشوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔پی آئی ملازمین کی جاری تحریک ا س کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مظفر سید نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرے گی اور نوجوان اس حوالے سے جلد تبدیلی محسوس کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں