قلندر مومند ایک نڈر اور مخلص قوم پرست دانشور تھے، حاجی غلام احمد بلور

ان کی سیاسی جدوجہد اور تحریر یں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، قلندر مومند کی برسی پر خصوصی پیغام

بدھ 3 فروری 2016 19:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور ممبر قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے پشتو کے نامور قوم پرست شاعر،ادیب،دانشور اور صحافی قلندر مومند کی تیرویں برسی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ موجودہ ملکی صورت حال میں ہمیں قلندر مومند کی تحریروں اور تخلیقات سے استفادہ اور رہنمائی حاصل کرنی چاہیئے،ان کی تمام تصانیف پشتوادب اور تاریخ کا بیش بہا خزانہ ہیں،اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ قلندر مومند ایک بے باک، نڈر،صاف گو اور مخلص قوم پرست دانشور تھے،خدائی خدمت گار تحریک سے لیکر اے این پی تک وہ اپنے نظریات پرڈٹے رہے،دور آمریت میں نہ صرف ملک کے مختلف جیلوں میں جسمانی اور ذہنی صعوبتیں برداشت کیں،بلکہ سخت پابندیوں کے باوجود آزادی تحریر کا پرچم بلند رکھا،پختونوں کے حقوق کے لیے ان کا قلمی جہاد ہمیشہ یاد رکھاجائے گا،وہ باچاخان اور ولی خان پر مرمٹنے والی شخصیت تھے،انہوں نے کہا کہ قلندرمومند نے بغیرکسی مصلحت اور رنگ آمیزی کے وہی کچھ لکھا جو ان کے باطن کی قومی آواز تھی،پشتو ادب میں نئے موضوعات اور رجحانات متعارف کرانے میں بھی انہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا،ان کی تحریریں اور تخلیقات ہمارے لیے مشغل راہ ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ بدلتی ہوئی دنیامیں ان کے افکار سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، قلندر مومند نے مرتے دم تک پختون قومی تحریک میں اپنے حصے کا کردار بہت اخلاص اور قربانیوں کے ساتھ ادا کیاہے،وہ ہماری قومی تاریخ کے ایک اہم باب تھے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں