ضلع لوئردیر میں رواں ترقیاتی منصوبوں کو جلدازجلدمکمل کیاجائے،مظفر سیدایڈوکیٹ
بدھ 3 فروری 2016 18:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے خصوصاً صوبے کے پسماندہ اضلاع کو صوبے کے ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کے لئے حکومت ہر سال بجٹ میں کثیر رقوم مختص کررہی ہے تاکہ عوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکران کامعیار زندگی بلند کیا جاسکے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمداعجاز یوسفزئی سے ان کے دفتر پشاورمیں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم منڈا ہمایوں خان، تحصیل ناظم ثمرباغ سعید احمد باچہ اور متعلقہ محکموں کے افسران واہلکاران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ملاقات کے دوران ضلع لوئیر دیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور ان کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زوردیاگیا۔
صوبائی وزیر نے منیجنگ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کوہدایت کی کہ وہ جندول،ثمر باغ،منڈاورکامبٹ ٹو شاہی میں سڑکوں ،نالیوں ،سپیڈ بریکرزاورلائٹس کی تنصیب کاکام ترجیحی بنیادوں پرمکمل کریں جبکہ تودہ چند،قلنگی ٹوبانڈہ گئی بائی پاس اورخزانہ میاں ،کوٹکے ،مایار ،ثمر باغ اورکامبٹ بوکری میں لائٹس کی تنصیب کاکام بھی جلد از جلدمکمل کریں۔ مظفر سید نے ضلع لوئیر دیرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو تاکیدکی کہ وہ ان منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہ کریں اور میٹریل کی کوالٹی کوبرقرار رکھتے ہوئے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کوہر لحاظ میں یقینی بنائیں کیونکہ حکومت اپنے ایجنڈے کوعملی شکل دینے کے لئے اس کی راہ حائل کسی بھی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کریں گی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر ..
گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے ..
کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی، صوبائی وزیر پختون یارخان
iعوام کی خدمت کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ‘ ابراہیم خان
gپشاور پریس کلب کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر ..
{گرانفروشی پر مزید 28 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا‘ جیل منتقل
qگلیشیئرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان
بارشوں سے جانی نقصان ‘ فرزند وزیر کا افسوس کا اظہار
پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا
ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی، پیسکو
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا ..
پشاور،قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟