6فروری کو کراچی یا اسلام آباد میں کسی ایک جگہ احتجاج میں شرکت کروں گا، موجودہ حکومت نے آصف علی زرداری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ، حکمرانوں کو جمہوریت کی سمجھ ہی نہیں ،وزیراعظم وقت کے آمر بنے ہوئے ہیں، پشاور میں عوام کو تفریح فراہم کرنے کیلئے پارکس اور سینما گھر بناکر لوگوں کو واپس لائیں گے، پی آئی اے کے ملازمین کے خدشات دور کرنے کے بجائے ان پر گولیاں چلائی گئیں،جن کے پاس کروڑوں روپے ہیں ان کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم دی گئی ، غریب عوام پرٹیکسوں کی بھرمار کر کے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی چڑیا گھر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 15:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ6فروری کو کراچی یا اسلام آباد میں کسی ایک جگہ احتجاج میں شرکت کروں گا، موجودہ حکومت نے آصف علی زرداری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ، حکمرانوں کو جمہوریت کی سمجھ ہی نہیں ،وزیراعظم وقت کے آمر بنے ہوئے ہیں، پشاور میں عوام کو تفریح فراہم کرنے کیلئے پارکس اور سینما گھر بناکر لوگوں کو واپس لائیں گے، پی آئی اے کے ملازمین کے خدشات دور کرنے کے بجائے ان پر گولیاں چلائی گئیں،جن کے پاس کروڑوں روپے ہیں ان کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم دی گئی ، غریب عوام پرٹیکسوں کی بھرمار کر کے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

وہ بدھ کو یہاں چڑیا گھر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پشاور چھوڑ کر جانے والے لوگ واپس آئیں ،عوام کی تفریح کیلئے پارکس اور سینما گھر بنائیں گے، پشاور میں لوگوں کو روزگار ملے گا اور خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ6 فروری کو کراچی یا اسلام آباد کے احتجاج میں شرکت کروں گا، لوگوں پر گولیاں چلانا آمروں کا کام ہے، پی آئی اے کے ملازمین کے خدشات دور کرنے کے بجائے مظاہرین کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی نجکاری نہیں کر رہے بلکہ اس کا سسٹم تبدیل کر رکے اسے پرائیوٹ لیول کے ہسپتالوں کے برابر لایا جارہاہے تاکہ مریضوں کو اچھی سہولیت دی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کے خدشات دور کرنے کی بجائے ان پر تشدد کیا گیا ،حکمران آمریت کی پیداوار ہیں ،مشرف دور میں اس سے کم سختی تھی، جتنی بے روزگاری آج ہے کبھی نہیں تھی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، حکمران آمریت کی پیداوار ہیں، حکمرانوں کو جمہوریت کی سمجھ ہی نہیں ہے، وزیراعظم نواز شریف بھی اس وقت آمر بنے ہوئے ہیں، پٹرولیم مصنوعات میں اتنی کمی نہیں کی گئی جتنی ہونی چاہیے تھی، ڈیزل پر 98فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس کروڑوں روپے ہیں ان کو ٹیکس ایمنسٹی دے رہے ہیں جبکہ غریب عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں