پشاور،سی ٹی ڈی کی ملاکنڈ ریجن میں کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

بدھ 3 فروری 2016 13:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) سی ٹی ڈی پشاور نے ملاکنڈ ریجن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا‘ دہشت گرد کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے ملاکنڈ ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد جس کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے تھی کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد کا نام سلمان بتایا جارہا ہے۔ دہشت گرد مختلف سکولوں کو بموں سے اڑانے کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کو تحویل میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں