کوہاٹ ، نامعلوم افراد نے واپڈا اہلکار کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 02/02/2016 - 20:22:42 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 20:22:42 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 20:20:20 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 20:20:20 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 20:18:08 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 20:15:14 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 20:15:14 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 20:15:14 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 20:13:26 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 20:13:26 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 18:49:03
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

کوہاٹ ، نامعلوم افراد نے واپڈا اہلکار کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری۔2016ء) کوہاٹ کے علاقہ گڑھی رسالدار میں نامعلوم افراد نے واپڈا اہلکار کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعات کے مطابق کوہاٹ تھانہ چھاؤنی کی حدود میں واقع علاقہ گڑھی رسالدار میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے واپڈا کے لائن مین گل حیدر کو اپنے گھر کے قریب فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جو بعد ازاں کے ڈی اے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا۔

واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واقعہ کی رپورٹ تھانہ چھاؤنی میں درج کراتے ہوئے مقتول کے ساتھی محمد سجاد ولد گل نسیم نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب انکے ساتھ کھانا کھانے کے بعد اپنی رہائش گاہ جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے گھر کی دہلیز پر انہیں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جو بعد ازاں ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہتے ہوئے جابنر نہ ہوسکا۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے

02/02/2016 - 20:15:14 :وقت اشاعت