یونائیٹڈ وائس ایمپلائز کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

پیر 1 فروری 2016 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) یونائیٹڈ وائس ایمپلائزنے دی بینک آف خیبر کے تمام گورنمنٹ روزگار اسکیم کے ملازمین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کی قیادت یونین کے صدر خالد خان اور جنرل سیکرٹری ابرار احمد بھٹی کررہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ صوبے میں پچھلے 5 سالوں سے 180 ملازمین کو روزگار اسکیموں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن میں ڈبل ماسٹر ڈگری ہولڈرز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 سالوں سے اب تک ان ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان ملازمین کو مستقل کرکے بینک کانٹریکٹ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر میں خالی آسامیاں آنے پر مختلف پرائیویٹ بینکوں سے بڑی تنخواہوں پر ملازمین کو لیا جارہا ہے جبکہ سکیم ملازمین کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی سکیم میں ان کو اپنا جائز حق دیا جائے بصورت دیگر مطالبات نہ پورے ہونے پر مذکورہ سکیم بندکرنے کے ساتھ ساتھ احتجاجی جاری رکھے گیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں