ملک نعمت اللہ خان کا پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
اتوار 31 جنوری 2016 21:47
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31جنوری۔2016ء) ملک نعمت اللہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔پاکستان مسلم لیگ خیبر پختو نخواہ کا ایک شمولیتی جلسہ بمقام اکبر پورہ ضلع نوشہرہ میں منعقد ہوا جس میں ملک نعمت اللہ خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا ۔
اور کہا کہ میں نے پچھلے 20سال پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ گزارے ۔لیکن اپنے علاقے کیلئے پارٹی سے کوئی قابل ذکر منصوبہ شروع نہ کرا سکا اور پاکستان مسلم لیگ کے دور میں یہاں سے اُنکا کوئی بھی عوامی نمائندہ نہ ہوتے ہوئے بھی علاقے میں گیس اور بجلی کے کئی منصوبے شروع کیے ۔(جاری ہے)
جلسے سے پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے صدر انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا منشور عوام کی دہلیز پر اُنکی خدمت کرنا ہے اور اُنکو بنیادی ضروریاتِ زندگی مہیا کرنا اولین ترجیہات میں شامل ہے۔
اور اپنے ورکرز کی خدمت کرنا عین عبادت سمجھتے ہیں ۔اُنہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس وقت ہمارے صوبے خیبر پختونخواہ میں مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی بھی منصوبہ زیر غور نہیں ۔یہاں تک کہ اس صوبے کے عوام کیساتھ ہر طرح کا سوتیلا پن مرکزی حکومت کا معمول بن گیا ہے اور لگتا ہے کہ جنا ب میاں محمد نواز شریف پاکستان کے نہیں صرف صوبہ پنجاب کے وزیر اعظم ہے اُنکو باقی صوبوں سے کوئی دلچسپی نہیں حالانکہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے ہر طرح کی قربانی دی ہے یہاں پر فارن اِنویسٹر آنے سے ڈرتے ہیں ۔کیونکہ مرکزی حکومت اُنکو کوئی بھی سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور باقی کثر بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور ہزاروں پختونوں کے شناختی کارڈبلاک کر کے اُنکو تنگ کیا جارہا ہے کیونکہ ویریفکیشن اور قانونی لاوازِمات کے باوجود اُنکے کارڈز کو اِیشو نہیں کیا جارہا ہے یہی حال پاسپورٹ کا بھی ہے اور عوام نے اب عدالت کا رُخ کیا ہے جہاں سے اُنکو ریلیف ملنے کی اُمید ہے ۔صوبہ خیبر پختونخواہ کیساتھ مرکزی حکومت یہ سوتیلا پن بند کرے اور اُنکو آئین اور قانون کے مطابق جائز حقوق دیئے جائیں ۔جلسے سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا شعیب ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اربا ب میر افضل داؤد زئی ، سینئر نائب صدر مجیب الرحمن ، مینارٹی ونگ کے جنید ثاقب ، حیدر خان خلیل اور ولی خان چمکنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے اس صوبے کے عوام کیساتھ اپنائیت اور پیار کا رشتہ اپنایا تھا اور چوہدری شجاعت حسین ، مشاہد حسین سید اور پرویز الٰہی کی قیادت میں اس صوبے میں حکومت نہ ہوتے ہوئے بھی ترقیاتی کاموں کے لاتعد اد منصوبے کیے اور انشاء اللہ ہمیں اگر آئند ہ بھی موقع ملا تو ہم عوام کی خدمت کرتے رہینگے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر ..
گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے ..
کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی، صوبائی وزیر پختون یارخان
iعوام کی خدمت کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ‘ ابراہیم خان
gپشاور پریس کلب کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر ..
{گرانفروشی پر مزید 28 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا‘ جیل منتقل
qگلیشیئرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان
بارشوں سے جانی نقصان ‘ فرزند وزیر کا افسوس کا اظہار
پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا
ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی، پیسکو
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا ..
پشاور،قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت