کرپٹ مافیا پیسہ ملک سے باہرمنتقل کررہا ہے،پٹرولیم مصنوعات پر حد سے زیادہ ٹیکس وصول کیاجارہاہے،عمران خان

فنکاروں کو 8ماہ تک 30ہزار روپے ماہانہ ادا کئے جائینگے،چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعلی ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں 300فنکاروں میں اعزازیئے کے چیک تقسیم کئے

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کرپٹ مافیا پیسہ ملک سے باہرمنتقل کررہا ہے ۔ حکومت عوام سے پٹرولیم مصنوعات پر حد سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے میں مصروف ہے۔ اگر چھ ماہ کے اندر اندر عوام نے صوبے کے ہسپتالوں میں واضح فرق محسوس نہ کیا تو یہ ہماری ناکامی ہوگی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ہیماٹالوجی کانفرنس سے خطاب رہے تھے ،عمران خان کاکہنا تھا کہ حکومت قوم کاپیسہ غلط جگہ خرچ کررہی ہے،حکومت نے ڈیزل پر80فیصد ٹیکس لگادیا،حکومت عوام پربوجھ ڈال کرپیسہ اکٹھاکررہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال میں ستر فیصد مفت علاج ہورہاہے،ستر کروڑ میں بننے والے ہسپتال کاسالانہ خسارہ ساڑھے3ارب ہے عمران خان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی باہر ممالک کی چھٹیاں ختم ہی نہیں، قرضے لیکر میٹرواور اورنج ٹرین بنا کر قومیں نہیں بنتی ان کا کہناتھا کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرے گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر چھ ماہ کے اندر اندر عوام نے صوبے کے ہسپتالوں میں واضح فرق محسوس نہ کیا تو یہ ہماری ناکامی ہوگی۔ ادھرتحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیراعلی ہاؤس میں پشاور میں منعقدہ تقریب میں تین سو فنکاروں میں اعزازیئے کے چیک تقسیم کئے،تمام فنکاروں کو آٹھ ماہ تک تیس ہزار روپے ماہانہ ادا کئے جائیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان خان کا کہنا تھا کہ فنکار و پر بڑی ذمہ داری ہے ،پاکستان پر اس وقت ثقافت کی یلغار ہے ایسے میں اپنی ثقافت کو واپس اوپر لانا چیلنج سے کم نہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور کو ایک سیاحتی مقام بنائیں گے،ایف سی کو زمین دے دی ہے جلد قلعہ بالا حصار پشاور کا سیاحتی مرکز بنے گا،انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات کی بہتری کے بعد پشاور خیبر پختونخوا کیلئے کثیر زرمبادلہ کمائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں