ایس ایس پی پشاورنے مختلف تھانوں کے محرروں کی معطلی کے بعد نئے محرروں کی تعیناتی کے لئے خواہش مند اورقابل اہلکاروں کو براہ راست ٹیسٹ اورانٹرویو کیلئے طلب کرلیا

جمعہ 29 جنوری 2016 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) ایس ایس پی آپریشنز پشاورنے پشاورکے مختلف تھانوں کے محرروں کی معطلی کے بعد مختلف تھانہ جات میں نئے محرروں کی تعیناتی کے لیے خواہش مند اورقابل اہلکاروں کو براہ راست ٹیسٹ اورانٹرویو کیلئے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اورعوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے پشاورکے مختلف تھانوں کے محرروں کو لائن حاضر کردیا تھا ان تھانہ جات میں نئے محرروں کی میرٹ اورقابلیت پر تعیناتی کی غرض سے ایس ایس پی عباس مجید خان مروت نے وائرلس کنٹرول کے زریعے کال کرکے محرر کی پوسٹوں پر تعیناتی کے خواہشمند تمام اے ایس آئیز اورہیڈ کانسٹیبل کو ایس ایس پی آفس طلب کرلیا اس حوالے سے ایس ایس پی صاحب کی کال کے بعد 50 سے زائد اہلکاروں نے محرر کی پوسٹ پر تعیناتی کیلئے درخواستیں جمع کر ائی ہیں جن سے باقاعدہ قابلیت پر مبنی امتحان اورانٹرویو لیا جائیگا اورپھر اس کے بعد مختلف تھانوں میں انکی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں