اہم سرکاری حساس مقامات میں کام کرنے والے مزدورں کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی

جمعہ 29 جنوری 2016 18:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) اہم سرکاری حساس مقامات میں کام کرنے والے مزدورں کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی ہے سرکاری دفاتر ، یونیورسٹیوں سمیت اہم حساس سرکاری دفاتر میں ترقیاتی کاموں سے قبل ٹھیکیداروں سے کام کرنے والے مزدورں کی تفصیلات بھی اکھٹی کرلی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تاکہ مزدوروں کے بارے میں معلومات ہو کہ ان کا تعلق پاکستان یا افغانستان سے ہے اور آیا ان کا تعلق تو کسی شدت پسند تنظیم سے تو نہیں ہے باچا خان یونیورسٹی کے سانحہ میں گرفتار ہونے والے معاون سہو لت کار نے باچا خان یونیورسٹی میں بطور مزدورکام کیاتھا اور حکومت نے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومتی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاکہ آئند ہ کسی قسم کے دہشت گردی کے واقعات رونماء نہ ہو سکے ۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں ، سرکاری دفاتر میں اس وقت جاری ترقیاتی کاموں اور آئندہ کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں