پشاور ‘اقلیتی عبادت گاہوں کے لئے نیا سیکورٹی پلان مرتب

جمعہ 29 جنوری 2016 15:31

پشاور۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے ہدایات جاری کرتے ہوئے اقلیتی عبادت گاہوں کیلئے نیا سکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے جس کے تحت عبادت گاہوں پر تعینات سکیورٹی گارڈز کو پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریننگ دی جائے گی یہ بات ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے اقلیتی برادری کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران کہی اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اور اقلیتی برادری کے سربراہ نوید جاوید پیارا اور دیگر اقلیتوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنزنے کہا کہ موجودہ مخدوش حالات میں تعلیمی اداروں اور اقلیتی عبادت گاہوں کو لاحق سکیورٹی خدشات کی پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس الرٹ ہے تاہم پولیس نفری کی کمی کے باعث تمام حساس مقامات ، عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروپر پولیس نفری تعینات کرنا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ مذہبی عبادت گاہوں پر تعینات سکیورٹی گارڈز کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا ہنگامی صورتحال میں مقابلہ کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریننگ دی جائے گی اس ٹریننگ میں انہیں جدید اسلحہ استعمال کرنے، عبادت گاہوں میں داخل ہونے والوں کی تلاشی لینے کی تربیت دی جائے گی اس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے مقام تعین اور سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ پرمٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں