خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں دو روزہ نیشنل کانفرنس کل (ہفتہ )سے شروع ہو گی

جمعہ 29 جنوری 2016 15:31

پشاور۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء)خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں دو روزہ نیشنل کانفرنس آف کینسر اینڈ ہیماٹالوجی 30 جنوری سے شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے ماہرین اور ڈاکٹرز شرکت کر کے طلباء و طالبات کو کینسر کے مرض میں ہونے والی نئی تحقیق اور ترقی سے متعلق آگاہی دیں گے کانفرنس کے دوران دس مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف میڈیکل کالجز اور تعلیمی اداروں کے ماہرین ‘ ڈاکٹرز اور لیکچرارز کے علاوہ طلباء و طالبات شرکت کریں گے ورکشاپس کے دوران ماہرین طلبئا و طالبات کو کینسر کی تشخیص کے میدان میں ہونے والی ریسرچ اور ترقی سے آگاہی دیں گے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں