الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین چترال میں چادریں تقسیم کی گئیں

جمعہ 29 جنوری 2016 15:30

پشاور۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء)الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے دور افتادہ ضلع چترال میں حالیہ زلزلے سے متثارہ پچاس گھروں کو ساڑھے چودہ لاکھ روپے مالیت کی جستی چادریں فراہم کر دیں جبکہ دیگر اضلاع کے زلزلہ متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اب تک متاثرین کو الخدمت فاؤنڈیشن نے 7500 سے زائد ونٹر پیکجز فراہم کئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع میں اب تک مجموعی طور پر 35 فری میڈیکل کیمپوں کے ذریعے مجموعی طور پر 10171 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں