پشاورمیں دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام،پانچ بموں کوناکارہ بنادیا

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن میں 11افغانیوں سمیت 14مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا گیا

جمعرات 28 جنوری 2016 19:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) پشاورمیں بم ڈسپوزل سکواڈنے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے بجلی ٹاورکے قریب نصب بیس کلو گرام کے 5 بموں کو ناکارہ بنا دیا،ناصر باغ کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن میں 11 افغانیوں سمیت 14 مشتبہ افراد کو گرفتارکرتے ہوئے اسلحہ و منشیات برآمد کر لی گئیں ۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے پشاور کے علاقے پھندو جمیل چوک میں ایک سو بتیس کے وی بجلی ٹاور کے قریب پریشرککر میں 5 بم نصب کیے تھے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کی اطلاع پربی ڈی ایس کو طلب کیا گیا۔بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کر 5 بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔بی ڈی ایس کے مطابق بم 20 کلو گرام وزنی تھے جو کہ 2 پریشر ککرمیں نصب تھے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپر یشن شروع کر دیا۔دوسری جانب پشاور کے علاقے ناصرباغ اور اطراف میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر مقیم 11 افغان باشندوں سمیت 14 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ۔زیرحراست افراد کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں