یونیورسٹی ٹاؤن کو کاروباری سرگرمیوں سے پاک کیا جائے گا‘ ارباب محمد علی

جمعرات 28 جنوری 2016 14:02

پشاور۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء)ناظم ٹاؤن تھری ارباب محمدعلی نے ٹاؤن تھری کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک اور سکول کو بھی شہداء کے نام منسوب نہیں کیاگیا ان کو شہداء کے نام سے منسوب کیاجائے اور شجرکاری پروگرام شروع کیاجائے گا یونیورسٹی ٹاؤن کو کاروباری سرگرمیوں سے پاک کیاجائے گا اور این او سی جاری نہیں کیاجائے گا اور ورسک روڈ پر ٹاؤن تھری کے احاطے میں ماربل فیکٹریوں پر ٹیکس اور یونین کونسل کی سطح پر تجاوزات کو ختم کرنے کا پروگرام بنایاجائے گا‘ اور تمام تجاوزات کا خاتمہ کیاجائے گا ‘ٹاؤن تھری آفس میں ٹاؤن ٹو کے خالی ہونے کے بعد حبیب بینک کوفترکاکمرشل حصہ کرایہ پر دیاجائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں