فروری سے کرپشن کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے،جماعت اسلامی خیبرپختونخوا
پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کے علاوہ ہر شعبہ زندگی میں وائٹ پیپر شائع کریں گے،امیر العظیم کا گیسٹ آور میں اظہار خیال
بدھ 27 جنوری 2016 21:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے کہا ہے کہ فروری سے پاکستان بھر میں کرپشن کے خلاف عوامی بیداری کی تحریک چلائی جائے گی۔یہ جماعت اسلامی کے ملک گیر سوشل ایجنڈے کا نکتہ آغاز ہوگا۔وہ پشاور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ آور میں مہمان کی حیثیت سے اظہار خیال کر رہے تھے۔
اس موقع پر پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ باچا اور جنرل سیکرٹری عالمگیر خان بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پچھلے68سال کے طور پر تنظیمی اور دعوتی میدانوں میں زبردست ٹیم تشکیل دی ہے اب ایک بڑی عوامی تبدیلی کا دور آگیا ہے۔کرپش کے خلاف تحریک کے دوران سیمینارز کے علاوہ عوامی جلسے اور مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
زیادہ سے زیادہ عوام کو کرپشن کے بارے میں آگاہی دی جائے گی اور ان کو اس کے خلاف منظم کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ زندگی کے مختلف میدانوں میں ہونے والی کرپشن کو وہائٹ پیپر شائع کرکے بے نقاب کیا جائے گا ۔قومی اسمبلی ،سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ ہر فورم پر کرپشن کے خلاف آواز ا ٹھائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے۔ اس کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں لیکن ایک بات طے ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کو ورکنے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ہر سطح پر منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔پولیس اور انٹیلی جنس نظام کوجدید ترین سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔محض یہ الزام لگا نے سے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو افغانستان سے کنٹرول کیا جاتا ہے حکومت بری الزمہ نہیں ہو جاتی۔اس دہشت گردی میں پاکستان کے اندر سے لوگ اور سہولت کار استعمال ہو رہے ہیں اور ان کو نہ روکنا اندرونی سیکورٹی کی ناکامی ہے۔دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو سیٹلائٹ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور جدید دور میں یہ کام پرائیویٹ کمپنیاں بھی کر سکتی ہے۔ پاک فوج ایک بڑی اور موثر قوت ہے لیکن دہشت گردی کو اکیلے فوج کنٹرول نہیں کر سکتی۔ فوج کا کام تو بہت بعد میں شروع ہوتا ہے جب دہشت گردوں کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہوتا ہے اس سے پہلے دہشت گردوں کا سراغ لگانا،ان کا تعاقب کرنا اور راستہ روکنا پولیس اور اینٹی لی جنس اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ان کو وسائل اور پیسہ دینا ہو گا۔ کرپش کے خاتمہ سے متعلق سوال کے جواب میں امیر العظیم نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات اور سہولیات فراہم کرنا ہوں گے ۔ہمارے ہاں اعلیٰ معیار زندگی پر توجہ دی جا رہی ہے اوربھوک سے مرنے والے بچوں کی کسی کو فکر نہیں۔ ولادت کے دوران مرنے والی ماؤں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔ ہسپتال میں کسی غریب کی ماں وینٹی لیٹر پر ہو اور کوئی وی آئی پی آجائے تو غریب کی ماں کو مرنے کے لیے چھوڑ کر وینٹی لیٹر وی آئی پیز کو دی جاتی ہے۔ایسے میں بڑے بڑے ہسپتال اور پل بنانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ لوگ جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ پیسوں کے لیے ہر ناجائز ذریعہ استعمال کرتے ہیں۔ یہاں پر آئین و قانون اسلامی ہے۔ اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی اسی عمل درآمد کے کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں،گورنرحاجی غلام علی
خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ
چارسدہ میں داخلہ مہم کاآغاز،45ہزاربچے داخل کرنیکاہدف مقرر
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے ریٹائرڈ پرنسپل اور F.F کے ملازم کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری