پشاور،اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، آئل ٹینکر سے دو ٹن بیس کلو چرس برآمد

بدھ 27 جنوری 2016 13:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور کے قریب جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے دو ٹن بیس کلو چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اے این ایف ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر تاروجبہ کے قریب آئل ٹینکر سے دو ٹن بیس کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ چرس آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔ منشیات برآمد کرکے ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں