پشاور،جھنگی محلہ میں آتشزدگی پر چھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 27/01/2016 - 11:39:22 وقت اشاعت: 27/01/2016 - 11:39:22 وقت اشاعت: 27/01/2016 - 11:39:22 وقت اشاعت: 27/01/2016 - 11:34:56 وقت اشاعت: 27/01/2016 - 11:23:19 وقت اشاعت: 27/01/2016 - 11:09:27 وقت اشاعت: 27/01/2016 - 11:08:32 وقت اشاعت: 27/01/2016 - 11:08:32 وقت اشاعت: 27/01/2016 - 11:07:29 وقت اشاعت: 27/01/2016 - 11:07:29 وقت اشاعت: 27/01/2016 - 11:07:29
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

پشاور،جھنگی محلہ میں آتشزدگی پر چھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) پشاور کے علاقہ محلہ جھنگی میں لگنے والی آگ نے دو گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پشاور میں محلہ جنگی میں واقع عظیم پلازہ کی دوسری منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے چمڑے اور کاغذ کے دو گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چوکیدار کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔

ریسکیو اہلکاروں کو تنگ وتاریک گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں جنہوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ آگ بڑھنے پر مزید تین گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔ چھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے گوداموں میں موجود لاکھوں روپے کا چمڑا اور کاغذ جل کر خاکستر ہوگیا۔

27/01/2016 - 11:09:27 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان