لاہور ‘اسلام آباد اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے‘شدت5اعشاریہ2ریکارڈ کی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2016 11:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) پشاور، اسلام آباد اور ملک کے بعض دیگر شہروں میں الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 اعشاریہ2 ریکارڈ کی گئی اور مرکز کوہ ہندوکش میں افغانستان کا علاقہ تھا۔

(جاری ہے)

پشاور میں صبح 4 بج کر19 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 5 اعشاریہ2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں 310 کلو میٹر زیر زمین بتایا گیا ہے۔

پشاور کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن اور خیبر پختونخوا کے بعض دیگر شہروں جب کہ اسلام آباد‘لاہور اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد لوگوں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ریسکیو اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے خوش قسمتی سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں