ضلعی انتظامیہ کا کم وزن نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 68نانبائی گرفتار

منگل 26 جنوری 2016 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء)ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کم وزن نانبائیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 56 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کو نانبائیوں کے خلاف کم وزن روٹی کی مسلسل شکایات موصول ہو رہیں تھیں۔ جس پر انھوں نے تما م ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو کاروائی کا حکم دیا۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے فقیر آباد اور دلہ ذاک روڈ سے کم وزن روٹی پر 9 نانبائی گرفتار کر لیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے ہشتنگری اور اندرون یکہ توت سے 21 نانبائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے کوہاٹی، قصہ خوانی اور سرکی گیٹ سے14 نانبائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان نے صدر کے مختلف علاقوں سے 12 نانبائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میر خواص خان وزیر نے اندرون شہر سے 7 نانبائی جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے خزانہ چارسدہ روڈ سے 5نانبائی گرفتار کیے۔

(جاری ہے)

ان نانبائیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ اور یہ آپریشن مسلسل جاری رہے گا۔ اور کم وزن روٹی پر نانبائیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری ایک بیان میں پشاور کے تمام نانبائیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی روٹی کا وزن حکومت کی طرف سے مقرر کئے ہوئے وزن سے کم ہر گز نہ کریں، اور صحیح وزن کے مطابق روٹی فروخت کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں