بونیر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیاجائے ،حاجی حبیب الرحمن

منگل 26 جنوری 2016 17:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)خیبرپختونخوا کے وزیر اوقاف ،حج اورمذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے بونیر میں تمام ورکس ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھرمیں مفادعامہ کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے ۔یہ ہدایت انہوں نے بونیرمیں تمام ورکس ڈیپارٹمنس کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

جس میں ضلع کے ٹی ایم ایز، ایگزیکٹیوں انجینئر بپلک ہیلتھ ،انجینئر ، ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیوں ،ایس ڈی او ایریگیشن اوردیگر متعلقہ محکمہ جات کے حکام نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران تمام محکمہ جات کے سربراہان کوہدایت کی کہ ضلع میں تمام ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلداز جلد میسر آسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر ترقیاتی فنڈز کے بروقت استعمال پر بھی زوردیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار میں اعلیٰ کوالٹی کو ہرحالت میں برقرار رکھا جائے اور ناقص میٹریل اور تعمیراتی کاموں غیرمعیاری ہونے پر کسی بھی حالت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اورسست روی کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بعدازاں صوبائی وزیر مذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے ضلع شانگلہ کادورہ کیا اور وہاں پر چکیسر میں عوامی شخصیت حیات خان کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ گئے ۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر چیکسر میں المرکز اسلامی کابھی دورہ کیا اور وہاں پر پارٹی عہدیدران سے ملاقاتیں کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں