شاہد آفریدی کا پشاور کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے عزم کا اظہار

آرمی پبلک اسکول پشاور کے 150 طلبا کو پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھانے دبئی لے جائیں گے

منگل 26 جنوری 2016 14:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے پشاور کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور (اے پی ایس) کے 150 طلبا کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز دیکھانے دبئی لے جائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو شاہد آفریدی نے دورہ نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد اے پی ایس پشاور کا دورہ کیا اورباصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اسکولوں کے طلبا میں پشاور زلمی کی کٹ، جوتے، بلے اور گیندیں تقسیم کیں۔

میڈیا سے گفتگو میں آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران اے پی ایس کے 150 بچوں کو دبئی لے جائیں گے جہاں وہ میچز سے محظوظ ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کے بعد وہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ہزار طلبا میں آفیشل کٹ تقسیم کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں