شدید دھند ، پشاور صوابی موٹروے ٹریفک کیلئے بند ،حد نگاہ5سے20میٹر رہ گئی

منگل 26 جنوری 2016 12:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں منگل کو بھی شدید دھند کا راج ہے،موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی پر دھند کے باعث حد
نگاہ 5سے 20میٹر تک رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث پشاور سے صوابی تک کا ایم ون موٹروے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہیجبکہ موٹروے ایم ٹو شیخوپورہ سیلاہورتک دھندکے باعث حد نگاہ نگاہ 10سے 50میٹر تک ہیجبکہ چیچہ وطنی سے لاہور تک حد نگاہ 50سے 150میٹر ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈپرپشاورسیحسن ابدال تک حدنگاہ60 سے80میٹرہے۔واضح رہے کہ شدید دھند اور سری کی حالیہ لہر کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 31جنوری تک بند کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں