پشاور،ناقص سیکیورٹی پر200 تعلیمی اداروں کیخلاف مقدمات درج
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:38:53 وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:38:53 وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:38:53 وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:37:06 وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:36:33 وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:36:33 وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:36:03 وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:36:03 وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:36:02 وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:21:31 وقت اشاعت: 26/01/2016 - 11:17:26
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

پشاور،ناقص سیکیورٹی پر200 تعلیمی اداروں کیخلاف مقدمات درج

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء )پشاورپولیس نے ناقص سیکیورٹی انتظامات پر200 نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ پولیس حکام کے مطابق روزانہ کی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات چیک کئے جارہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کینٹ ، رورل اور سٹی سرکل میں روزانہ کی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیاجارہا ہے۔

تین دنوں کے دوران ناقص سیکیورٹی انتظامات پر تقریبا 200 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف 12 ایس وی ای پی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔ایکٹ کے تحت ناقص سیکیورٹی پر ادارے کے سربراہ کو جرمانہ اور 6 ماہ سے ایک سال تک کی قیداور چالیس ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ تاہم پولیس حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف جرمانے کئے جارہے ہیں۔ کسی قسم کی گرفتاری نہیں کی جارہی۔ ضلع پشاور میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد 2ہزار ے لگ بھگ ہے۔ جس میں سے 50 فیصد کے سیکیورٹی انتظامات ناقص قراردیئے گئے ۔

26/01/2016 - 11:36:33 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان