محکمہ انسداد دہشت گردی کی پشاور میں کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

پیر 25 جنوری 2016 13:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتارکر کے دو دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو سی ٹی ڈی پشاور ذرائع کے مطابق کارروائی ٹیکنیکل کالج کے قریب کوہاٹ روڈ پر کی گئی۔ اس دوران عثمان نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا جس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، جو دیر کالونی پشاور میں رہائش پذیر تھا۔دہشتگرد کے قبضہ سے دو دستی بم اورا یک پستول بھی برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں