دہشتگردی ایک ادارے کے کام سے ختم نہیں ہو گی،عاصم باجوہ
فہد شبیر اتوار 24 جنوری 2016 20:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2016ء)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کے لئے پورے معاشرے اوراداروں کومل کرکام کرنا ہوگایہ کسی ایک ادارے کے کام سے ختم نہیں ہوگا۔ پشاورمیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس میں باچا خان یونی ورسٹی حملے کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت اور ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔
اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کی نشاندہی کےلئے آنکھیں کھلی رکھیں اوراردگرد کے بارے میں آگاہ رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے مقاصد کو شکست دینی ہے اورانہیں کامیاب نہیں ہونے دینا۔(جاری ہے)
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے 2016 کو دہشت گردی کے خاتمے کا سال قراردینے کے بارے میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اس کام کے لئے پرعزم ہیں۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جبکہ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے کام جاری ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ جب کوئی حملہ ہوتا ہے توکمزوریوں کی نشاندہی بھی ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں نے ایسے بہت سارے حملوں کو ناکام بھی بنایا ہے جن میں ایک حملہ تواسی علاقے میں کیا جانا تھا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیراطلاعات بیرسٹرڈاکٹرسیف کی حافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا،بارشوں کے باعث حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی
خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر 21 اپریل کو ہونےوالے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی ..
پشاور، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی کارروائی ، شراب سپلائی کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی
چیف ٹریفک آفیسر کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے شہر بھر کا دورہ
صوبائی وزیر تعلیم کا میٹرک کے جاری امتحانات میں شکایات موصول ہونے کا نوٹس
وزیرزراعت خیبر پختونخوا کو ہائیڈروپانک سسٹم کے جدید منصوبے بارے بریفنگ دی گئی
خیبرپختونخواہ اسمبلی مخصوص نشستوں پر حلف معاملہ،وزیراعلیٰ اور کابینہ کو اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات ..
پشاور ہائیکورٹ کا خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم، تفصیلی ..
سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان کی شریک حیات اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ کا چہلم
کمشنر پشاور ڈویژن کا دیگر حکام کے ہمراہ گھنٹہ گھر کا دورہ، مچھلی منڈی کو چغل پورہ منتقل کرنے کی ہدایت
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ