پشاور،پھندو روڈ پر دھماکے میں 3 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

اتوار 24 جنوری 2016 11:20

پشاور،پھندو روڈ پر دھماکے میں 3 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جنوری۔2016ء ) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکا ہوا جس میں تین افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکہ تھانہ چمکنی کی حدود میں پھندو روڈ پر ہوا۔دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کے امدادی کارکن فوری طور پر دھماکے کے مقام کی جانب روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا البتہ فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔

بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نشاندہی کی آئی ای ڈی بم سڑک کنارے نصب تھا جس کی مدد سے دھماکا کیا گیا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے متاثرہ مقام کو گھیرے میں لیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن کو پشاور کے لیڈی ریڈنگہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں