وفاقی حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسیکم لوٹ مار کو تحفظ دینے کی اسیکم ہے،مشتاق احمد خان

ٹیکس ایمنسٹی اسیکم کالا دھن کو سفید کرنے کا کالا قانون اور معاشی دہشت گردی ہے ،صوبائی امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 23 جنوری 2016 22:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسیکم لوٹ مار کو تحفظ دینے کی اسیکم ہے ۔ ٹیکس ایمنسٹی اسیکم کالا دھن کو سفید کرنے کا کالا قانون اور معاشی دہشت گردی ہے ۔ بل کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں ۔وہ مرکز اسلامی پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت رکر ہے تھے ۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سیکم کے ذریعے سے کالا دھند کو قانونی بنایا جارہا ہے اور بلواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے غریب عوام کا خون چوسا جارہا ہے جب کہ سرمایہ دار اور کارخانہ دار طبقہ ملکی معیشت میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب کرپشن اور لوٹ مار کو روکنے کے لیے قائم کی گئی تھی لیکن نیب لوٹ مار اور کرپشن کو قانونی حیثیت دینے پر لگی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لوٹی ہوئی رقم کی 5 فی صد آدائیگی کر کے باقی 95 فی صد کی معافی کون سی ٹرانسپرنسی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب اپنے اقدامات سے کرپشن اور لوٹ مار کو فروغ دے رہی ہے اور کرپٹ اور لوٹ مار مافیا کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جب کہ بینک بڑے بڑے کارخانہ داروں کو سالانہ اربوں روپے کے قرضے معاف کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس ایمنسٹی سیکم ، نیب کی پالیسیوں اور بینکوں کی قرضوں کی پالیسیاں استحصالی طبقے کے تحفظ کے لیے اور غریب عوام کے استحصال کے لیے ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ معاشی دہشت گردی ہے اور مسلح دہشت گردی سے معاشی دہشت گردی زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہے ۔ مشتاق احمد خان نے کہاکہ پاکستان کی موجودہ غربت اور پسماندگی میں ناقص معاشی پالیسیوں کا ہاتھ ہے حکومت ایک طرف سالانہ تین ارب ڈالرز قرضہ لے رہی ہے اور دوسری طرف کرپٹ مافیا اور ٹیکس چوروں کو ریلیف دے رہی ہے ۔ ٹیکس ایمنسٹی سیکم کا لادھن کو سفید کرنے کا کالا قانون اور معاشی دہشت گردی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نیب اور حکومت احتساب میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور کرپٹ مافیا کا حقیقی احتسا ب صرف جماعت اسلامی کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی موجودہ پیلی بارگینیگ پالیسی اور ٹیکس ایمنسٹی سیکم ناقابل قبول ہے اور اسے مسترد کرتے ہیں چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔قومی خزانے کے چوروں کو نشانہ عبرت بنائیں گے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں