پشاور کے کرنسی ڈیلروں کا روز مرہ چھاپوں کے خلاف چوک یاد گار میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پشاور کے کرنسی ڈیلروں نے روز مرہ چھاپوں کے خلاف چوک یاد گار میں احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ، ہفتہ کے روز کرنسی ڈیلروں نے روزانہ بے بنیاد چھاپوں کے خلاف اپنی دکانیں بند کر کے چوک یاد گار میں احتجاجی دھرنا دیا اور مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ کو بند کر دیا کرنسی ڈیلروں نے ایف آئی اے کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی اور کہا کہ ہمیں جائز کاروبار کرنے دیا جائے روزانہ چھاپوں سے ہمارا کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے ،کرنسی ڈیلروں کے مطابق بھتے دینے سے انکار پر چھاپے مارے جاتے ہیں ،دہشت گردوں کے ساتھ مالی معاونت کا الزام سراسرجھوٹ اوربے بنیاد ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں