پشاور،موٹرانٹرچینج پر پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،ایک ملزم گرفتار

ہفتہ 23 جنوری 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پشاورپولیس نے موٹروے انٹرچینج پر ایک کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کرایک ملزم کوگرفتارکرلیا ہے،ایس ایس پی رورل شاکر بنگش کے مطابق اسلحہ علاقہ غیرسے پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا ایس پی رورل کے مطابق برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 15 کلاشنکوفیں 3 پستول 85 میگزینز اور 5000 کارتوس برآمد کئے گئے پولیس کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں