کرپشن کی روک تھام کے:پولیس ، محکمہ مال ، ڈسٹرکٹ و ٹاؤنز ، صحت ، تعلیم سمیت تمام محکموں کے ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) صوبائی حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لئے پولیس ، محکمہ مال ، ڈسٹرکٹ و ٹاؤنز ، صحت ، تعلیم سمیت تمام محکموں کے ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ کیاہے تاکہ کرپشن محکموں میں نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے کرپشن کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے ضمن میں بعض محکموں کی جانب سے صوبائی حکومت کو تجویزدی گئی ہے کہ تمام صوبائی محکموں باالخصوص ایسے محکموں جس سے عوام کے زیادہ لین دین ہوتی ہے ان محکموں کے تمام ملازمین سے باقاعدہ طور پر حلف لیا جائے یہ حلف ان سے قرآن پرلیا جائے ۔

تاکہ یہ ملازمین کرپشن نہ کر سکے ۔ تمام محکموں کے ملازمین سے مرحلہ وار طور پر حلف لیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ملازمین سے حلف جبکہ دوسرے مرحلے میں افسران سے حلف لیا جائے گا ۔ حلف نہ لینے والے ملازمین اور افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لئے بعض ملازمین سے طلاق پر قسم کی تجویز بھی دی گئی ہے دونوں تجاویز پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما ء کرام سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے ۔ صوبائی حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات شروع کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں