شمالی وزیرستان میں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تین سو سے زائد لیویز اہلکاروں کو برطرف کرنے کافیصلہ

ہفتہ 23 جنوری 2016 16:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) شمالی وزیرستان میں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تین سو سے زائد لیویز اہلکاروں کو برطرف کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیوٹیوں سے غیر حاضر لیویز فورس کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

فاٹا اور ایف آرز کے علاقوں میں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر لیویز کے اب تک سو سے زائد اہلکاروں کو برطرف کیا جا چکا ہے ۔

جبکہ شمالی وزیرستان میں ڈیوٹیوں سے غیر حا ضر تین سو سے زائد لیویز کے اہلکاروں کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جنہیں شوکاز نوٹس برطرفی کے تحت جاری کردیا گیا ہے ۔ اور ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن اس ضمن میں دی ہے ۔ اور شوکاز نوٹس کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے پر ان لیویز اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں