وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا کی باچا خان یونیور سٹی حملے میں شہید پروفیسر حامد خان کے اہل خانہ سے تعزیت

رد عمل عوام کا حق ہے ہم ان کے نمائندے ہیں، لواحقین کے جذبات کا احساس ہے،شوکت یوسفزئی

جمعہ 22 جنوری 2016 22:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے باچا خان یونیورسٹی حملے میں شہید پروفیسر حامد خان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک جمعہ کی شام شہید پروفیسر حامد خان کے گھر گئے جہاں پر انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید کے گھر تعزیت کیلئے آئے ایک شخص نے مشتعل ہوتے ہوئے وزیراعلیٰ کو کہا کہ آپ اگر دہشت گردی روک نہیں سکتے تو مستعفی ہوجائیں صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رد عمل عوام کا حق ہے ہم ان کے نمائندے ہیں ہمیں لواحقین کے جذبات کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دھماکے نہیں کراتی لیکن عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کے جذبات کی قدر کرتاہوں ردعمل ان کا حق ہے جبکہ شہید کے بھائی سجاد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سے بدتمیزی کرنے والا شخص ان کا رشتہ دار نہیں وہ صرف تعزیت کیلئے آیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں