سانحہ چارسدہ کے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ حافظ حمیداللہ
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 22/01/2016 - 17:27:35 وقت اشاعت: 22/01/2016 - 17:22:27 وقت اشاعت: 22/01/2016 - 17:17:36 وقت اشاعت: 22/01/2016 - 16:38:46 وقت اشاعت: 22/01/2016 - 16:30:48 وقت اشاعت: 22/01/2016 - 16:30:48 وقت اشاعت: 22/01/2016 - 16:24:55 وقت اشاعت: 22/01/2016 - 16:23:21 وقت اشاعت: 22/01/2016 - 16:13:41 وقت اشاعت: 22/01/2016 - 16:12:52 وقت اشاعت: 22/01/2016 - 16:12:51
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

سانحہ چارسدہ کے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ حافظ حمیداللہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء)صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور حافظ حمیداللہ نے سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی ہیڈکوراٹر میں سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کے شہداء کے لیے منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر شہداء ، زخمیوں اور ملک میں امن وامان کے لیے خصوصی دُعاکی گئی۔

تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ پشاور صدیق الرحمن پراچہ ، ٹاؤن ون صدر نورغلام آفریدی ، ٹاؤن ٹو صدر محمد اقبال خان مومند ، تھری فاروق خان خلیل ، فور سیار محمد خان، پی کے تھری صدر سبزعلی خان ، پریس سیکرٹری کاشف ترابی اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر حافظ حمیداللہ نے کہاکہ سانحہ چارسدہ یونیورسٹی میں جے آئی یوتھ امدادی کاموں میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتے ہے جنہوں بہت کم وقت میں دہشت گروں کو اپنے انجام تک پہنچایا ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے اور خصوصاً پشاو رمیں پولیس اور فوج کی قربانیاں رائیگاہ نہیں ۔

22/01/2016 - 16:30:48 :وقت اشاعت