ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اورپوری قوم پاک فوج کے ساتھ متحد ہیں،امین گنڈہ پور

جمعہ 22 جنوری 2016 16:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر مال علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا کی عوام عرصہ سے دہشت گردی کا شکار ہیں ،ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اورپوری قوم پاک فوج کے ساتھ متحد ہیں ،سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،اور شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،پاکستان تحریک انصاف ایک نظریہ کا نام ہے اور یوتھ پا کستان تحریک انصا ف کا جنون و سرمایہ ہے ،یو تھ نے عمران خان کے نظریہ اور مشن کو گھر گھرپہنچانا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کی اصل طاقت یوتھ ہیں ان خیالات کاانھو ں نے گزشتہ روز مانسہرہ میں یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان خان ،ایم پی اے نرگس بی بی ،صوبائی صدر یوتھ ونگ سجاد فیاض ،چیف آرگنازئربابر سلیم خان سواتی ،ضلعی صدر منصور الحسن نیازی ، ڈویژنل صدر ناصر خان لغمانی ،سابق ایم پی اے ،شہزادہ گستاسپ خان،زرگل خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

صا با ئی وزیر علی امین گنڈا پورنے کہا کہ میں مبارک باد پیش کرتا ہوں جنھوں نے اتنے بڑے یوتھ ورکر کنونشن کا ٴانعقاد کیا ،انھو ں نے یوتھ پر زور دیا کے قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کو آپ نے صوبہ خیبر پختونخواہ بلکہ پورے ملک میں پھیلانا ہے ،جو وعدہ انھو ں نے عوام سے کیا ہے نظا م میں بہتری اور اصل تبدیلی لانے کے لیے ہماری پختو نخواہ کی صوبائی حکومت نے اس کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے بہت سے قانون بنائے عام شہری کو اُس کے حقوق دلائے تھانہ کچری سے رشوت کا نظام ختم کیا ،تعلیمی اداروں اور صحت کے محکموں میں اصلاحات لائی جس کی بدولت ہماری ڈھائی سالہ دور حکومت میں خیبر پختونخواہ میں عوام ایک واضع تبدیلی محسوس کررہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ یہ ہی خیبر پختونخواہ والی تبدیلی آپ یوتھ کی مدد سے پورے پاکستان میں لاسکتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے 2018کا الیکشن پاکستان تحریک انصاف اور یوتھ کے لیے بہت بڑا امتحان ہیں اگر آپ نے سچی لگن سے پاکستان تحریک انصاف کے لیے کام کیا اور اس کے سپاہی بنے تو وہ وقت دور نہیں جب عمران خان پاکستان کے وزیرعظم منتخب ہو کر اس ملک سے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گئے تب جاکر اس ملک میں حقیقی تبدیلی نظر آئیگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں