خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے سالانہ مقابلوں کا شیڈول جاری

جمعہ 22 جنوری 2016 12:29

خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے سالانہ مقابلوں کا شیڈول جاری

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا سکوائش ایسوسی ایشن نے سالانہ مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا، شیڈول کے مطابق کے پی گرلز جونیئر اسکواش چیمپئن شپ بیس سے پچیس فروری تک پشاور میں منعقد کی جائے گی۔پشاور میں صوبائی اسکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک تجمل حیات نے سالانہ مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بائیس سے پچیس فروری تک کے پی گرلز جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پشاور میں منعقد کی جائے گی ‘سات مارچ سے دس مارچ تک نیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ پشاور میں ہوگی ‘ 20 مارچ سے 23 مارچ تک کے پی جونیئر بوائز اور گرلز اسکواش چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی۔چار سے چھ اپریل تک انٹر ڈسٹرکٹ بوائز سکواش چیمپئن شپ انڈر19 کا انعقاد کیا جائے گا ‘چھبیس سے اٹھائیس اپریل تک انٹر ڈسٹرکٹ گرلز سکواش چیمپئن شپ انڈر25 پشاور میں ہوگی ‘دو سے چھ مئی تک نیشنل جونیئر بوائز سکواش چیمپئن شپ پشاور میں ہوگی‘چوبیس مئی سے ستائیس مئی تک کے پی جونیئر گرلز سکواش چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی ‘یکم سے تین جون تک آل پاکستان آئی سی ایم ایس نیشنل ویمنز سکواش چیمپئن شپ ایبٹ آباد میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں