پشاور کے علاقہ یکہ توت میں‌نقاب پوشوں کی فائرنگ ، ایلیٹ فورس کے دو اہلکار جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 11:30

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) :پشاور کے علاقے یکہ توت میں نقاب پوشوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔فائرنگ کا یہ واقعہ چوک گڑھی کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار گھر سے نکلے ہی تھے کہ نقاب پوشوں نے ان پر فائرنگ کردی، دھند کی وجہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،جاں بحق اہلکاروں کی شناخت فرحان اورشاہ زیب کےناموں سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق اہلکاروں کا تعلق مردان سے ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں