پشاور میں فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 10:58

پشاور میں فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء) پشاور کے علاقے یکہ توت میں فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق اہلکاروں کی شناخت فرحان اورشاہ زیب کے ناموں سے ہوئی ، پولیس کے مطابق اہلکاروں کا تعلق مردان سے ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا یہ واقعہ چوک گڑھی کے قریب پیش آیا۔پولیس اہلکار گھر سے نکلے ہی تھے کہ نقاب پوشوں نے ان پر فائرنگ کردی، دھند کی وجہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، قریب کے علاقوں میں پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں