گورنر کے پی کے نے چارسدہ حملے کے شہدا کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 12:29

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 جنوری 2016ء) : گورنر کے پی کے نے گذشتہ روز باچا خان یونیورسٹی پر ہوئے دہشت گرد حملے میں شہید افراد اہل خانہ کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی کے نے شہید ہونے والے خاصہ دار فورس کے شہیداہلکاروں کے لواحقین کو تیس ،تیس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ خاصہ دار فورس کے شہدا کی بیواﺅں کو ماہانہ تیس ہزار روپے اور بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخواہ نے اعلان کیا کہ حملے میں شہید ہونے والے صحافی کے اہل خانہ کو تیرہ لاکھ روپے جبکہ صحافی کی بیوہ کو ماہانہ تیس ہزار روپے دئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں دیگر شہدا کے لواحقین کو بانچ پانچ لاکھ روپے دئے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں