پشاور میں‌دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، بس ٹرمینل پر نصب بم ناکارہ بنا دئے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 11:45

پشاور میں‌دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، بس ٹرمینل پر نصب بم ناکارہ بنا دئے گئے

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : پشاور میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے گلبہار فلائی اوور کے قریب سے دو بم بر آمد کیے جس کے بعد فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو مطلوبہ جگہ پر طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے دونوں بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج شفقت ملک کا کہنا ہے کہ دونوں بم ریمورٹ کنٹرول تھے جبکہ ان کا وزن ایک ایک کلو گرام تھا، جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کو ملک کے حساس ترین علاقوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں