خیبرپختونخواہ حکومت نے باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے باوجود صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2016 22:23

خیبرپختونخواہ حکومت نے باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے باوجود صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے باوجود صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد خیبرپختونخواہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ تاہم اس حملے کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے حیران کن اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں